میر محراب خان سے لے کر آج تک بلوچ گلزمین کیلئے شہید ہونے والے ہر شہید کے قربانیوں کی پاسداری کرنا ہم پر فرض ہے۔این ڈی پی

شال ( پریس ریلیز ) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی یوم شہداء بلوچ کے موقع پر ان تمام شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بلوچ گلزمین، بلوچ قومی حقوق اور شناخت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی ہیں. یہ دن ہمیں بلوچستان کی تاریخ میں ان افراد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بلوچ گلزمین تحفظ، بلوچ قومی تشخص کی جدوجہد کو اپنے خون سے آبیاری کی ہیں.

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ شہداء کے دن کا آغاز ان لوگوں کی یاد میں کیا گیا تھا جو بلوچ گلزمین کے حقوق کی حفاظت کے لیے مختلف اوقات میں قربان ہوئے۔ یہ دن خاص طور پر نواب میر محراب خان اور انکےساتھیوں جیسے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے انگریز سامراج کے خلاف اپنے وطن کی حفاظت کے لیے لڑ کر جانوں کا نظرانہ پیش کیے لیکن استعماری قوتوں کے سامنے جھکے نہیں ۔ ان کی قربانیاں بلوچ قوم کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، اور ان کی جدوجہد ہمیں آج بھی اپنے قومی بقا اور وطن کی حفاظت کے لیے سرگرم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ یومِ شہداء بلوچ صرف ایک یادگاری دن نہیں ہے بلکہ یہ دن ہمارے اجتماعی عزم اور ذمہ داری کا اظہار بھی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور ان کے مشن کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا عہد کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں بتاتا ہے کہ بلوچ قوم نے ہمیشہ اپنے حقوق، شناخت اور ثقافت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے، اور ان قربانیوں کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔کسی بھی قوم کے لیے اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا ایک انتہائی اہم عمل ہے، کیونکہ یہ ان کی تاریخ اور شناخت کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ تیرہ نومبر کا تاریخی دن منانے کا مقصد ماضی سے جڑنا ہے اور ان لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنی قوم کے اجتماعی مفاد اور سر زمین کی حفاظت کے لیے متحد رہنا چاہیے۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اس دن کو بلوچ عوام کے لیے ایک سازگار اور عہد و پیمان طور پر دیکھتی ہے تاکہ ہم اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور بلوچ شہداء کے لہو کی پاسداری کرکے بلوچ قومی جدوجہد کو اپنے لیے فرض سمجھ کر اپنے عزم کو مزید مستحکم کریں لہذا یہ دن اس عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے اور بلوچ قومی مفاد کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قومی شعور اور مسلسل جدوجہد بلوچ شہداء کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی

بدھ نومبر 13 , 2024
شال ( پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ تیرہ نومبر کو بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے ہم تمام بلوچ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلوچ شہداء کی عظیم قربانیوں نے بلوچ سماج میں سماجی تبدیلی اور ترقی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ