شال میں مخبر دشتی خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے ملٹری انٹیلجنس (ایم آئی) کے مخبر و آلہ کار دشتی خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاہےکہ سرمچاروں نے یہ کاروائی گذشتہ شب کوئٹہ میں سریاب مِل کے مقام پر سرانجام دیا۔

ترجمان نے کہاہےکہ مخبر و آلہ کار دشتی خان کرد ولد امان اللہ برما ہوٹل سریاب کا رہائشی تھا جوکہ مختلف جرائم میں بی ایل اے کو مطلوب تھا۔ ان جرائم میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ اور ملٹری انٹیلی جنس و سی ٹی ڈی کو معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہاہےکہ دشمن آلہ کار دشتی خان سریاب کے علاقے میں گھروں پر متعدد چھاپوں میں دشمن فوج کے ساتھ شریک رہنے سمیت بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو قتل کرنے میں براہ راست ملوث تھا۔

ترجمان نے کہاہےکہ مذکورہ آلہ کار بلوچ عوام سے سے بھتہ لینے، بندوق کے زور پر نوجوانوں کو بلیک میل کرکے انہیں معاشرتی برائیوں میں استعمال کرنے میں ملوث تھا۔

انھوں نے مزید کہاہےکہ قومی جرائم میں ملوث ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے دشتی خان کو سزائے موت سنائی تھی اور وہ بی ایل اے کے سرمچاروں کے ہٹ لسٹ میں تھا جس پر گذشتہ شب سرمچاروں نے عملدآمد کیا۔

بیان کے آخر میں کہاہےکہ بلوچ لبریشن آرمی آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس نیٹورک سے منسلک دیگر افراد کو بھی دشتی خان کی طرح جلد ان ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ نقصانات کا خدشہ

پیر نومبر 11 , 2024
بولان( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع بولان میں نامعلوم افراد نےپولیس اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد پولیس اسٹیشن مچھ کو آج رات اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب پولیس اہلکار باہر کھڑے تھے۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ