پنجگور پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ،حکومت کی عسکریت پسندوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا فیصلہ

شال ،پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کا پروم میں فوج کشی جاری ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ روز سے فوجی کشی جاری ہے۔ جبکہ علاقائی میں بڑی تعداد میں فورسز کی اہلکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

عینی شاہد کے مطابق پاکستانی فوج کل پہاڑی سلسلے میں داخل ہوئے ہیں ،جبکہ پنجگور سے مزید فوجی دستوں کا آمد بھی علاقے میں جاری ہے۔

دوسری جانب شال میں حکومت پاکستان کا بلوچ عسکریت پسندوں کیخلاف پوری طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت شال میں اہم اجلاس دوران فیصلہ کیاگیا ،جہاں ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند: گھروں پر قبضے کے خلاف دھرنا جاری، بلوچ وومن فورم کے ارکان کی کیمپ آمد اظہار یکجہتی کی

اتوار نومبر 10 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقہ مھیر میں پاکستانی فوج کے گھروں پر قبضے کے خلاف دھرنا آج دسویں روز بھی جاری رہا۔ آج اظہار یکجہتی کے لئے بلوچ وومن فورم کے سربراہ ڈاکٹر شلی مند پہنچ گئیں جہاں انھوں نے اظہار […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ