شال  ریلوے سٹیشن پر خودکش  دھماکہ حملہ آور سمیت 25 افراد ہلاک، 53 زخمی ،حملہ فورسز پر کیاگیا ،بی ایل اے

شال  ( نامہ نگاراں ،ویب ڈیسک )  بلوچستان کے دارالحکومت شال ریلوے اسٹیشن پر خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اڑادیا جس میں فوجی اہلکاروں سمیت متعدد 25 افراد ھلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بی بی سی کو بتایا کہ 25 افراد کی نعشیں سول ہسپتال لائی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ عام افراد کے ساتھ ساتھ فوجی بھی اس سٹیشن کو نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ہلاکتوں اور زخمیوں میں فوجی و سول دونوں شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے  بتایا کہ یہ دھماکہ ریلوے سٹیشن میں اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس کے مسافر ریل گاڑی کے انتظار میں پلیٹ فارم پر موجود تھے اور ان میں سے زیادہ تر اس دھماکے کی زد میں آئے ہیں۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر درجنوں افراد ریل گاڑی کے انتظار میں شیڈ کے نیچے موجود ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے کے وقت وہاں کم از کم 150-200 افراد جمع تھے۔

دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری مختصر بیان میں کہاہے کہ آج صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں پاکستانی فوج کے ایک دستے پر اس وقت فدائی حملہ کیا گیا، جب وہ انفںٹری اسکول سے کورس ختم کرنے کے بعد بذریعہ جعفر ایکسپریس واپس جارہے تھے۔ حملہ بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے سر انجام دیا۔ تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مندفورسز کا گھروں پر قبضہ کیخلاف دھرنا نویں دن بھی جاری ،منتظمین نے کہاکہ مزاکراتی ٹیم ایک ماہ تک فورسز کی میزبانی کریں ہم پانچ سال تک میزبانی کی

ہفتہ نومبر 9 , 2024
کیچ ( نامہ نگار ) ضلع کیچ کے علاقے مند میں مھیر کے عوام نے پچھلے نو دنوں سے احتجاجاً روڈ بلاک کر رکھا ہے ، مھیر کے عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی فورسز مھیر گاؤں میں واقع ان کے گھروں سے اپنا قبضہ فوری طور پر ختم کریں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ