فہیم بلوچ بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری منتخب

اس سے قبل وہ بی این ایم کے شعبہ امور خارجہ کے رابطہ کار اور مرکزی کمیٹی کے ممبر تھے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے چوتھے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں سابق خارجہ سیکریٹری کے استعفی کے نتیجے میں خالی ہونے و الے عہدے کے لیے ’ فہیم بلوچ ‘ بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری منتخب کرلیے گئے۔اس سے قبل وہ بی این ایم کے شعبہ امور خارجہ کے رابطہ کار اور مرکزی کمیٹی کے ممبر تھے۔

فہم بلوچ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( آزاد ) سے کیا اور اس کی مرکزی کمیٹی کے ممبرمنتخب ہوئے۔ اس دوران انھوں نے بی ایس او کے مختلف دھڑوں کے درمیان اتحاد میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تعلیمی سرگرمیوں کے بعد انھوں نے فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور سن 2007 کو بی این ا یم کے ممبر بنے۔اپریل 2022 کے سیشن کے لیے انھیں مرکزی کونسلر منتخب کیا گیا اور وہ پارٹی انتخابات میں مرکزی کمیٹی کے امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے۔ اگست 2023 کو بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے شعبہ امور خارجہ کا قیام عمل میں لایا گیا اور فہیم بلوچ اس کے پہلے کوارڈینیٹر مقرر کیے گئے۔

انھوں نے اقوام متحدہ ، برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر پلیٹ فارمز پر بلوچ قوم کی ترجمانی کی اور بین الاقوامی سطح پر پارٹی سفارتکاری کے فروغ میں سرگرم رہے۔

انھوں نے پورٹسماؤتھ یونیورسٹی سے جینڈر اسٹیڈی میں ماسٹر کیا ہے۔ انسانی اسمنگلنگ ، بلوچستان میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد اور خواتین کی خودمختاری ان کی تعلیمی تحقیق کے مرکزی موضوعات رہے ہیں۔

ان کے خارجہ سیکریٹری منتخب ہونے پر مرکزی کمیٹی کے اراکین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فہیم بلوچ بطور خارجہ سیکریٹری بلوچ تحریک کے سفارتکاری کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

مرکزی کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی سربراہی میں مسلسل دو دن تک جاری رہا جس میں تنظیمی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ فیصلے سرکولر کے ذریعے پارٹی کے ھنکین اور چیپٹرز کو بھیجے جائیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ سے دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت شہید فدا احمد چوک پر لواحقین نے دھرنا دے دیا

جمعرات نومبر 7 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے شیر جان اور ارشاد بلوچ کے لواحقین نے تربت میں فدا شہید چوک پر جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنا دے دیا ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ