نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں اسٹیشن کے مقام پر گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دو مسلح موٹرسائیکل سوار گھس کر فائرنگ کرکے دو افراد یاسر جمالدینی ولد میر ناصر جمالدینی سکنہ نوشکی کلی جمالدینی اور اسرار محمد حسنی سکنہ بدلکاریز نوشکی نامی دو افراد کو ھلاک جبکہ یار محمد ولد عبدالسلام ، اچکزئی اقبال ولد مدام خان سمالانی، ضمیر ولد میر محمد لانگو ، ساکن شال کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پشین ہوٹل پر فائرنگ کرکے مذکورہ افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ، جبکہ واقعہ کے متعلق پولیس مزید تحقیق کررہی ہے۔