قلات سے لاپتہ اسامہ کے اہلخانہ نے انکی جبری گمشدگی کوائف جمع کرادیئے ۔چیئرمین نصراللہ بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جبری لاپتہ اسامہ پندرانی کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم کے پاس جمع کرادیئے خلیل الرحمن نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں کے اہلکاروں نے انہیں 22 اگست 2023 میں جامعہ مسجد قلات سے حراست میں لیا۔

مجھے کہا کہ اپنے بھائی اسامہ کو فون کرکے کہو کہ وہ جامعہ مسجد قلات آجائے میں نے بھائی کو فون کرکے بلایا اسامہ کے ساتھ میرا دوسرا بھائی بھی آگیا اور ہم تینوں بھائیوں کو ملکی اداروں نے گاڑی میں بیٹھا کر روانہ ہوئے کچھ دور جانے کے بعد ہم دو بھائیوں کو یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ اسامہ سے تفتیش کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دینگے لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی اسامہ کو نہیں چھوڑا گیا جسکی وجہ سے انہیں اسامہ کے زندگی کے حوالے سے شدید خدشات ہے کہ کہیں ملکی ادارے انہیں نقصان نہ پہنچائیں ۔یہ سوچ کر ہم خاندان کے لوگ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہوئے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیمی سطح لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ اسامہ کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسامہ پندرانی کی طویل جبری گمشدگی کا نوٹس لے اور انکی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرکے خاندان کو زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات دلائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال نامعلوم افراد نے 5628 دنوں سے جاری کیمپ کو جلادیا

بدھ نومبر 6 , 2024
شال(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر شال میں نامعلوم افراد نے وی بی ایم پی کے 5628 دنوں سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کو نذر آتش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم افراد نے شال پریس کلب کے سامنے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے 5628 دنوں سے جاری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ