نصیر آباد بی وائی سی کی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے ریلی ،پولیس نے پریس کلب پہنچنے نہیں دیا

نصیر آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک ) بلوچستان ، بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی نصیر آباد زون کی جانب سے بلوچ عوام پر ظلم، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بتایا جارہاہے کہ نصیر آباد پولیس کی جانب سے روکے جانے کے باوجود نصیرآباد کے لوگوں نے بلدیہ گراؤنڈ سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی ، مگر پریس کلب پہنچنے سے پہلے پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔

اس دوران مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جہاں اس سے قبل کراچی، حب چوکی، خضدار، تربت، پنجگور، خاران، کوئٹہ، نوشکی، دالبندین و چاغی شہر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ سانحہ کی مذمت کل کے پہہ جام کو بی این پی نے موخر کردیا ہے ،ترجمان

جمعہ نومبر 1 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں مستونگ کے دالخراش واقعے پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں 7 افراد کی شہادت اور35سے زائد افراد جن میں طلباء و طالبات بھی شامل ہیں کا زخمی ہونا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ