کیچ ،سبی ،کراچی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ

کراچی ،کیچ ، سبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان سبی، ضلع کیچ سے 2 نوجوان اور کراچی سے ایک بلوچ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

کیچ کے علاقے کیکن سے اطلاعات ہیں اٹھارہ اکتوبر کو گھر جاتے ہوئے عطاء محمد نامی شخص کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

اسی طرح سبی سے پاکستانی فورسز نے جاور ولد دلاور نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ، جس کے بعد سے اس کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئے کہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

ادھر کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقہ لیاری کلری سرگوات کے مقام پر گزشتہ رات تین بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر محبت ولد اشرف نامی ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

آپ کو علم ہے کہ مذکورہ شخص اس قبل بھی اٹھارہ فروری دوہزار اکیس کو جبری گمشدگی کے شکار بن چکے ہیں، جو اس وقت طویل جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوئے تھے، جو آج ایک بار پھر لاپتہ کردیئے گئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری

اتوار اکتوبر 27 , 2024
واشک ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع واشک کے علاقہ راغے بمبکان کے پہاڑوں میں گزشتہ روز سے پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ہے ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنگی ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ پہاڑوں پر کمانڈوز اتارے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ روز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ