کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ سے گذشتہ دنوں ایک نوعمر نوجوان سہیل ولد عبداللہ کو خفیہ ایجنسیوں کے مسلح گاڑی سواروں نے اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گیارہ اکتوبر کو گاڑی میں سوار پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاوں نے تربت کے علاقے بہمن سے حراست میں لے لاپتہ کردیا ۔
اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل بلوچ کی بازیابی کے آواز اٹھا کر اس کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔