شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی کے علاقے اکرم کالونی میں موجود ایک مکان سے میاں بیوی کی نعشیں بر آمد ۔
حب پولیس نے نعشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں قتل ہونے والے جوڑے کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے ہے جنھوں نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کے بعد حب میں آکر یہاں رہائش پزیر تھے۔
حب پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور اسکے شوہر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے ۔
لسبیلہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ھلاک اور 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے علاقے میں آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ھلاک 2 زخمی ہوگئے۔
نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
ادھر مستونگ کے علاقے دشت عمر ڈھور میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک جمنی جیپ چھین لی اور فرار ہو گئے۔ متاثرین، جو گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ حکام کو مطلع کر دیا ہے۔