بولان میں آٹھویں روز بھی پاکستان کی فوج کشی جاری رہا

جمعرات،29 فروری، 2024 / زرمبش اردو

بلوچستان کے علاقے بولان اور گردنواح کے علاقوں میں آج آٹھویں روز بھی پاکستان کی فوج کشی جاری رہی۔ سبی، مچھ، ہرنائی سمیت بولان سے متصل دیگر علاقوں میں فوج کیمپ قائم کرکے آمد و رفت کے راستوں کو بدستور بند رکھی ۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مغرب کے وقت شابان کے علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ روز سے علاقوں کی ناکہ بندی کے باعث کے لوگ محصور ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں شابان کے علاقوں میں دو مقامات پر فورسز نے خواتین و بچوں کو اپنی حراست میں لیا تھا جو تاحال رہا نہیں ہوسکے ہیں۔

آٹھ روزہ فوج کشی دوران فورسز نے گلہ بانوں کے مالی مویشیاں ہانک کر لے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب علاقہ مکینوں کے گھروں سمیت جنگلات جلائے جارہے ہیں ۔

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ