کیچ سے طالب علم سمیت 2 نوجوان جبری لاپتہ ،بی وائی سی نے تصدیق کردی

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے آسکانی بازار میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے وفا منظور بلوچ اور مہیم جان بلوچ نامی دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا وفا درزی کا کام کرتے ہیں ، جبکہ مہیم تربت یونیورسٹی میں بائیو کیمسٹری کا طالب علم ہے، اس وقت وہ اپنا مڈٹرم پیپر دے رہا تھا کہ انھیں جبری لاپتہ کیا گیا ہے ۔

آپ کو علم ہے پنجاب سے بھی رات گئے چار طالب علموں کو جبری لاپتہ کیاگیا تھا تاہم دو بازیاب ہوگئے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تین مختلف کاروائیوں میں ایک دشمن فوجی اہلکار اور دو مخبر ہلاک کردیئے ہیں – بی ایل اے

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
مستونگ ،تربت ،مچھ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مچھ، تربت اور مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے ایک کارندے کو ہلاک کرنے سمیت بی ایل اے کے زیرحراست ملٹری انٹیلجی جنس کے ایک آلہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ