خضدار مسلح گاڑی سوار وں کی بی این پی رہنماء کو اغوا کرنے کی کوشش کیخلاف دھرنا ،شاہراہ بند

خضدار ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع خضدار تحصیل وڈھ سے بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی مینگل کے رہنماء کی مبینہ اغواء کی کوشش کے بعد کارکنان نے واقعہ کے خلاف احتجاجا شال کراچی شاہراہ کو دومقات پر دھرنا دیکر بند کردیا ۔

بی این پی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد جو گاڑیوں میں سوار تھے، نے سیاسی و قبائلی رہنما حاجی جان محمد گرگناڑی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم انکے گن مین کی جانب سے فائرنگ کے بعد اغواء کار فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان نے وڈھ بازار اور دراکھالہ کے قریب جمع ہو کر احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور حاجی جان محمد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

شاہراہ کی بندش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے اور دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں-

آپ کو علم ہے خضدار وڈھ ملحقہ علاقوں میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق اور عطاء الرحمن ولد نصیر احمد محمدزئی کے اڈے قائم ہیں جہاں لوگوں کو اغوا کرکے فورسز حوالے کرکے جبری گمشدگی کا نشانہ بناتے یا جعلی مقابلوں میں قتل کردیتے ہیں یا تعاوان وصول کرکے چھوڑ دیا جاتاہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ژوب میں فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ متعدد اہلکار ھلاک و زخمی

بدھ اکتوبر 9 , 2024
ژوب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ژوب شال مرکزی شاہراہ پر واقع ایف سی چیک پوسٹ پرمسلح افراد نے چاروں جانب سے حملہ کیا اور راکٹ فائیر کئیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ھلاک اورایک درجن زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ