تربت آفیسر قتل ،نوشکی باڈرپر فورسز درمیان جھڑپ، خضدار ،مشکے حادثات 2 ھلاک ، چشمہ اچوزئی سانحہ دھرنا جاری

بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت لال جان کالونی میں فائرنگ، محکمہ زراعت کا افیسر قتل، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام نامعلوم مسلح افراد نے لال جان کالونی نزد مچھلی مارکیٹ میں ریاض ولد یارمحمد ساکن پنجگور حال زراعت کالونی تربت کو قتل کردیا ،
مقتول محکمہ زراعت کا افیسر تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریاض لال جان کالونی میں ایک دوکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔

ادھر نوشکی کے قریب بلوچستان افغان سرحد گزنلی کے مقام پر پاکستانی اور افغان فورسز کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستانی فورسز کے جوابی کاروائی میں متعدد افغان فورسز کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی زرائع کا کہنا ہےکہ افغان چوکیوں سے دھوئیں بلند ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں شال چشمہ اچوزئی فوج کشی میں 5 افراد کی ھلاکت اور درجن سے زاید افراد کی زخمی کرنے کیخلاف شال بلیلی کسٹم کے مقام پر شال ٹو چمن و ژوب شاہرہ لوگوں نے احتجاجاً بندکرکے دھرنا دے دیا ہے ۔

مظاہرین کا کہناہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

دریں اثناء خضدار وڈھ سونارو میں تیز رفتارمزدا ٹرک کو حادثہ 1 شخص ھلاک 4 زخمی۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ تحصیل وڈھ سونارو میں تیز رفتارمزدا ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نیتجے میں ایک شخص موقع پرھلاک چار زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری پردراکھالہ ایم ای آر سی سینٹرریسکیو کرکے فرسٹ ایڈ اور طبی امداد دینے کے بعد لاش کو لسبیلہ روانہ کردیا گیا ۔ اور زخمیوں کومزید علاج کیلئےٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیا۔

دوسری جانب مشکے ندی میں دو بچے ڈوب گئے ایک ھلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مشکے کے علاقے قلات چیر کے چار بچے نہانے مشکے ندی گئے تھے جہاں دو بچے پانی میں ڈوب گئے ،باقی دو بچوں کے شور مچانے سے قریب سے گزرنے والے راہ گزر نے آکر دونوں بچوں کو پانی سے نکالا جن میں ایک بچہ زید ولد نوید ساکن قلات چیر مشکے جان کی بازی ہار گئے اور دوسرے کو ہسپتال پہنچا کر فوری طبی امداد دیگر اس کی زندگی کو بچایا گیا

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

اتوار اکتوبر 6 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پانچ اکتوبر بروز ہفتہ شام پانچ بجے کیچ کے علاقے مند چکاپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کی چوکی کو دو اطراف سے بھاری و جدید ہتھیاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ