آواران دھرنے میں شریک خواتین کی ہراسانی کا مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ ویمن فورم

بلوچ ویمن فورم کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ فورسز اور انتظامیہ نے دھرنے کے پاداش میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی خوراک پر پابندی عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس آواران کے سامنے بیٹھے دھرنے کے شرکاء کی ہراسانی کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے بلوچ ویمن فورم بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم احتجاج پر بیٹھے خواتین کے مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج انصاف اور احتساب کے لیے امید کی کرن ہے کیونکہ ایسے احتجاج ماورائے عدالت گرفتاریوں کی غیر قانونی ریاستی رٹ کو چیلنج کرتا ہے۔

بلوچ ویمن فورم نے انکشاف کیاہے کہ اس طرح کے خدشات بھی ہیں کہ ریاستی فورسز احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کر سکتی ہے، جیسا کہ انہوں نے پہلے ہی مظاہرین کو ہراساں کر کے پانی اور خوراک کی سپلائی بند کر رکھی ہے اور ان کے تحریک اور احتجاج کے بنیادی حق کو سلب کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز اور ضلعی انتظامیہ احتجاج ختم نہ کرنے کی صورت میں مظاہرین کے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

ترجمان نے آوارن کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہوکر دلجان بلوچ سمیت دیگر دیگر لاپتہ افراد کے بازیابی کا مطالبہ کریں، اور جبری گمشدگیوں کے گھناؤنے عمل کے خلاف آواز بلند کریں۔

بلوچ ویمن فورم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس طرح کی ریاستی بربریت کے خلاف متحد ہو جائیں، ظلم کی تاریک کوٹھریوں میں بے دردی سے قید دلجان بلوچ کی جان بچانے میں ہر آواز، ہر موجودگی اور ہر کوشش شمار اہم ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ آئے ہم متحد ہوجائیں، انصاف کے لیے آواز بلند کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دلجان کی کہانی لاپتہ ہونے والی زندگیوں کی تعداد میں ایک اور اعدادوشمار نہ بن جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور ،جبری لاپتہ افراد کی بازیابی دکاندار کی قتل کی، باڈر بندش کیخلاف شٹر ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔بی این پی ،انجمن تاجران ترازو پینل

ہفتہ اکتوبر 5 , 2024
پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی پنجگور انجمن تاجران اور آل پنجگور بارڈر کمیٹی کے احتجاجی کال اور پریس کانفرنس کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظاہر ترجمان نے جاری بیان میں کیاہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ پنجگور میں بڑھتی ہوہی بد امنی ، بتھہ خوری، چوری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ