بلوچستان ضلع گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی تک ڈیوٹی دینے سے لیویز اہلکاروں نے انکار کردیا ۔
انھوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر کے گھر پہنچ کر واضح کردیا ہے کہ لیویز فورس اس وقت تک ڈیوٹی دینے سے بائیکاٹ کرتے ہیں جب تک لیویز اہلکار ساتھی دودا اور زکریا کو بازیاب نہیں کیا جاتا ۔
آپ کو علم ہے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے دو لیویز اہلکاروں سمیت پانچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ،جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔