بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈز چیپٹر: بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی بربریت کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا عزم

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نیدرلینڈز چیپٹر کے زیر احتمام ایمسٹرڈیم میں شہید ڈاکٹر منان بلوچ یونٹ میں ایک اسٹڈی سرکل منعقد ہوا، جس کی صدارت مہیم عبدالرحیم بلوچ نے کی۔ نشست کا آغاز بلوچستان کے شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔ اس موقع پر بی این ایم کے مختلف ممبران جن میں جنرل سیکرٹری دیدگ بلوچ، عمران حکیم بلوچ، ولید بلوچ، حلیم بلوچ، ہونک بلوچ، یوسف بلوچ، شاہ داد بلوچ، راشد بلوچ اور دیگر شامل تھے، نے شرکت کی۔شرکاء نے اسٹڈی سرکل کی اہمیت، سیاسی پارٹی میں ممبران کی ذمہ داریوں اور احتجاجی مظاہروں کے کردار پر تفصیل سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں پاکستانی فورسز کے ظلم و بربریت کا سامنا نہ ہو۔ جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل اور وسائل کی لوٹ مار مسلسل جاری ہے اور ریاست پرامن احتجاجوں کو پرتشدد کارروائیوں میں تبدیل کر کے عالمی سطح پر بلوچ تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔شرکاء نے نوشکی، مستونگ، اور گوادر کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیا جہاں ریاستی فورسز نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی، چار نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ میڈیا پہلے ہی نہ تھا اب انٹرنیٹ کی رسائی بھی چند ایک بڑے شہروں تک محدود اور مشکل بنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آزاد میڈیا کا وجود ہی نہیں ہے، نہایت محدود پیمانے پر کام کرنے والے صحافیوں کے لیے کام مشکل بنائی جاچکی ہے، سیاسی و انسانی حقوق کارکنوں کے لیے آزادانہ کام کے لیے گنجائش ختم کی جاچکی ہے، ریاستی فورسز انسانی زندگی اور انسانی حقوق سے کھیل رہے ہیں لیکن جدید میں اس بارے میں آگاہی نہ وہنے کی برابر ہے۔ شرکاء نے زور دیا کہ عالمی فورمز پر پاکستانی ریاستی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

مزید برآں، شرکاء نے تاریخ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں قابض ریاستیں ہمیشہ پرامن احتجاجی تحریکوں کے لیے مشکلات پیدا کرکے انہیں تشدد کی جانب مائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ تشدد کو جواز بنا کر انہیں کچل دے، پاکستان یہی کر رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور تار آفس گھر پر چھاپہ دو بھائی جبری لاپتہ

پیر ستمبر 30 , 2024
بلوچستان کے ضلع پنجگور چتکان تار آفس میں ایک گھر پر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر دو سگے بھائیوں صابر نور اور عابد نور پسران نور محمد کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بتایا جارہاہے کہ فورسز نے الصبح […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ