خاران: لاپتہ افراد کے لواحقین ریڈ زون میں دھرنا جاری، اتوار کو دکان بند ہونگے اعلان

خاران شہر سے گزشتہ دنوں فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے امان اللہ بلوچ, امین اللہ بلوچ, ارشاد بلوچ اور داؤد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا سیکریٹریٹ روڈ پر آئی ایس آئی کے دفتر کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے خاران شہر میں کل بروز اتوار کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

لواحقین نے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے عوام خاران سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل بروز اتوار کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

لواحقین نے تمام تاجر برادری سمیت ,وکلاء برادری,علماء اکرام ,سیاسی و سماجی برادری,طلباء تنظیموں سمیت سول سوسائٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے تعان کی اپیل کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ: رياست، مذھب اور مانجھی کا تمبورا : حصہ اول : تحریر: دل مراد بلوچ

اتوار ستمبر 29 , 2024
پاکستان، مانجھی فقیر کو اپنے تمبورا کے ساتھ جینے دیں، اُس کے لیے سُر ہی اُس کا ایشور ہے، کوئی چاہ نہیں، طلب نہیں، نہ دنیا کی لالچ، نہ نام و نمود کی ہوس۔ بس وہ سندھ کا درد گاتا ہے۔ اگر مانجھی نے تمبورا "پگھلا” کر اس کی کلہاڑی […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ