بلوچستان ضلع کیچ دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے موبائل ٹاور کو تباہ کر دیا جبکہ کولواہ میں مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر پاکستانی فورسز کا راشن چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق آج شام دشت کاشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے زونگ کے موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے تباہ کردیا جبکہ مشینریز کو آگ لگا دی۔
علاوہ ازیں کولواہ کے علاقے کنیچی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو روک کر پاکستانی فورسز کا راشن چھین کر لے گئے۔
تاہم دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔