موسی خیل اور مستونگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں موسی خیل میں یوفون موبائل ٹاور اور مستونگ میں موٹروے پولیس کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ 18 ستمبر کی شام چھ بجے سرمچاروں نے موسیٰ خیل کے علاقے تیراک میختر کے مقام پر نصب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن یوفون کے موبائل ٹاور کو آگ لگا کر مشینری کو تباہ کر دیا۔

ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 19 ستمبر کو صبح 8 بجے مغربی زون سیکٹر 3 قلات بیٹ کیمپ 12 کے شہر کھڈکوچہ مستونگ میں بکرا منڈی کے قریب موٹروے پولیس کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے پولیس کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان آرمی، ایف سی اور ریاستی خفیہ ادارے بلوچ زمین پر قابض ہیں اور بلوچ سرمچار قابض دشمن کو ہر جگہ نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہم نے بارہا لیویز و پولیس کو تنبیہ کیا ہے کہ جو لوگ بلوچ نسل کشی اور سرمچاروں کے تعاقب میں ملوث ہیں ان سے بھی دشمن جیسا برتاو کیا جائے گا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک حملے جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ و حادثات میں بچے سمیت 7 افراد قتل ،4 زخمی

جمعہ ستمبر 20 , 2024
بلوچستان ضلع جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کوقتل کردیااور موقع سے فرارہوگئے ۔ واقع کی اطلاع ملنے پرحدودکی پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس نے دونوں نعشوں کوتحویل میں لیکر ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاجہاں ھلاک افرادکی شناخت عیدن خان اور دلدارخان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ