کیچ ، آواران پاکستانی فورسز کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر گشت کرکے فوج کشی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مزبند کے پہاڑوں کے ساتھ ساتھ دشت اور تمپ کے درمیان سیاہجی کے پہاڑوں کو گھیرے میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈز کو 15 دنوں سے مسلسل پہاڑوں کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔
اسی طرح آج آواران میں بھی پاکستانی فورسز کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے پیراندر اور دراجکور کی پہاڑیوں میں مسلسل گشت کی ہے۔ جبکہ پاکستانی فورسز کی زمینی فوج نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر پیدل فوج کشی کی ہے ۔
دو روز قبل بھی پاکستانی فورسز کو بڑی تعداد میں پنیامو کی پہاڑی کی طرف پیش قدمی کرکے فوج کشی کی تھی ۔ اس دوران پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی حصہ لے رہے تھے ۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔