کوہلو: بی ایس او پجار کی جانب سے آرٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا

بلوچستان ضلع کوہلو میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بچار ) کی جانب سے آرٹ مقابلےکا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء اور آرٹ کے شعبہ سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا ،

اس موقع پر علاقائی شاعروں نے اپنے مادری زبان سے بلوچی شعر و شاعری کے زریعے بلوچستان کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کیا ، آرٹ مقابلے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹسٹ و دیگر مقررین نے کہاکہ ایسی سرگرمیوں سے طلباء و نوجوانوں کے آرٹ و ہنر اجاگر ہوتے ہیں، اس طرح کے ایونٹس سے طلباء و نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کی نمایاں کرنے کا مواقع ملتا ہے،

انھوں نے کہاکہ بی ایس او پجار کی جانب سے آرٹ مقابلہ خوش آئیند ہے، آرٹ مقابلے میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے طلباء کے آرٹ کے کام کو خوب سراہا ۔

خیال رہے اس آرٹ کمپٹیشن کو ڈگری کالج کوہلو میں منعقد ہونا تھا تاہم ڈگری کالج کوہلو کے پرنسپل اور کالج انتظامیہ کی جانب سے آرٹ مقابلے کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ۔

بی ایس او پجار کوہلو زون کے صدر حیربیار مری کے مطابق جب انہوں نے کالج پرنسپل اور انتظامیہ سے ڈگری کالج کوہلو میں آرٹ مقابلے کے انعقاد کرنے کی اجازت لینے کی کوشش کی تو ڈگری کالج کے پرنسپل نے نہ صرف آرٹ مقابلہ نہ کرنے کی دھمکی دی بلکہ بی ایس او پجار کوہلو زون کے صدر کے ساتھ گالم گلوج کی اور بی ایس او سے منسلک طلباء کو ڈگری کالج سے نکالنے کی بھی دھمکی دی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال سے 9 سال قبل لاپتہ ہونے والا عبدالرحمن، رواں سال لاپتہ ہونے والے زمان اور احمد نواز تاحال لاپتہ ، دین محمد اور کمالان بازیاب ہوگئے

جمعرات ستمبر 5 , 2024
کوئٹہ نیوکاہان سے 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے عبدالرحمن مری تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13 فروری 2015 کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نیو کاہان کے رہائشی عبدالرحمن مری ولد محمد بخش تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔ خاندانی ذرائع کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ