کیچ مسلح افراد نے دکاندار کو اغوا کرکے قتل کردیا

بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ گردانگ سے 26اگست رات 9 بجے کے قریب مسلح افراد نے دکان میں گھس کر حکیم ولد علی مراد نامی نوجوان کو بندوق کے زور پر اغوا کرلیا ۔اور بیس منٹ کے بعد دو کلو میٹر دور لے جاکر گیشتک کے علاقہ میں بے دردی سے قتل کردیا ۔

حکیم بلوچ ایک تعلیم یافتہ اور کاروباری نوجوان تھے۔ پچھلے دس سالوں سے گردانک میں دکانداری کررہا تھا اور بہت شریف اور سادہ بندہ تھا اسے کسی سیاسی پارٹی اور کوئی تنظیمی گروہ سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔

علاقے کے لوگوں کے مطابق یہ جو مسلح افراد تھے یہ سرکاری حمایت یافتہ لوگ تھے اس سے قبل دو دن پہلے رات کے وقت حکیم بلوچ تربت سے بلیدہ جا رہا تھا تو راستے میں مسلح افراد نے ان پر پائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ محفوظ رہا تھا مگر انکی گاڑی کو نقصان پہنجا تھا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق مسلح حملہ آور حسن بادشاہ نامی صوبہ دار ہے جو گزشتہ کئ سالوں سے بلیدہ میں انکی پوسٹ رہا تھا ۔

بتایا جا رہاہے کہ کچھ دنوں سے صوبہ دار حسن باشاہ سات موٹر سائکلوں پر مشتمل ایک ایسے گروہ کے ساتھ بلیدہ کوچگ بزپیش گلی گردانک میں گشت کر رہے تھے ، مزکورہ گروہ کے افراد حلیہ اور زبان اور لباس پوشاک سے باہر سے آئے ہوئے لگ رہے تھے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے حالات سوال تشدد کا نہیں ریاستی فاشزم اور بربریت کا ہے. چیئرمین جے ایس ایم ایم

منگل اگست 27 , 2024
سندھو دیش نیشنل موومنٹ جے ایس ایم ایم کے چیئرمین شفیع برفت نے جاری بیان میں کہاہے کہ ‏پاکستان میں تاریخی قومیں سیاسی جبر، معاشی استحصال، ریاستی دہشتگردی، نسل کشی اور بدترین قومی غلامی کا شکار ہیں. تاریخی قوموں کی زبان، کلچر ، قومی پہچان روایات کو مذھب کے نام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ