بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ابتدائی شعبہ حادثات بی ایم سی ہسپتال شال پہنچا دیا گیا ۔ جن کی شناخت احسان اللہ ولد محمد علی،عبداللہ ولد عبدالرشید، رحیم اللہ حوالدار ولد عالم گل کے ناموں سے ہوا ہے ۔
مزید تفتیش فورسز کررہے ہیں۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔