کیچ: نام نہاد 14 اگست کی ریلی پر بم حملہ ، ہرنائی میں پاکستانی فورسز کے مورچوں پر حملے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

کیچ کے علاقے مند میں آج ساڑھے بارہ بجے نام نہاد 14 اگست کی ریلی کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ مند کے علاقے سورو میں مین ایف سی کیمپ کے قریب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کا نشانہ قابض پاکستانی فورسز اور ریلی تھا تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، تاہم دھماکے کے بعد ریاستی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جگہ کا معائنہ کیا جبکہ شرکاء ریلی اپنی جان بچانے علاقائی افراد کے گھروں میں بھاگ گئے جس سے قابض پاکستان کی جانب سے نام نہاد 14 اگست پروگرام ناکام ہوگیا ۔

ہرنائی سے تازہ اطلاعات ہیں کہ آج شام چار بجے ہرنائی کے علاقے سیپن تنگی کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مورچوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں مسلح افراد نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ، جوکہ کافی دیر تک جاری رہا ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مند اور ہرنائی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ اور آواران میں دشمن پر گیارہ حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بدھ اگست 14 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مختلف علاقوں، مشکے اور آواران میں دشمن پر 11 حملے کیے جس سے دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔ دشمن فورسز پر اس وقت حملے کیے گئے جب وہ نام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ