شال : جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5537 دن مکمل

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5537 دن ہوگئے ۔

اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے مرکزی جونیئر وائس چیئرمین نصیر بلوچ ، سیکریٹری جنرل حسیب بلوچ نے دیگر ساتھیوں سمیت کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی۔

علاوہ ازیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ اگر کچھ ہے تو بس ایک مستقل مزاجی اور دوراندیشی وسیع النظری اور فکری بالیدگی اور کردار کی ازحد پاکیزگی وی بی ایم پہ جدید بلوچ پر امن جدوجہد کا ادارہ ہے ۔ جس نے حق کے دریافت کی خاطر سامراجی نظام کے خلاف بلوچوں کی بازیابی بلوچ قوم کا یہ حق پرست ادارہ اس تاریک رات کے سینے کو چاک کرکے آگ شب گزیدہ انسانوں کے لیے صبح روشن کی نوید لانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔

انھوں نے ریاست کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہےکہ آپ چاہے حق کا ساتھ دیں یا حق ہی کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کریں یا اس کی کمزور جسم کو گلیوں سے چھلنی کرکے انکی مسخ شدہ لاش ویرانوں اور شہر کے بارونق شاہراہوں پہ پھینکتے رہیں، چادر و چار دیواریوں کا تقدس پامال کر یا ہر حد اور سرحد عبور کرکے انکی زمین اور وسائل کو لاپتہ کرکے قوموں کی نسل کشی کریں چھاونیاں چوکیاں اور ناکے قائم کریں روشنیوں کو گُل کریں یا کتابوں کو مقفل کردیں ہمارے لیئے امید یہ ٹمٹماتی کرن کافی ہے کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوگی تو کیا ہمیں حق کا ہی ساتھ نہیں دینا چاھیئے جس کے مقدر میں فطری طور پر جیت لکھ دی گئی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا ہےکہ اسی طرح انسانی نظریات بھی بدلتے گئے کہتے ہیں کہ دنیا گلوبل ولیج میں بدل چکی ہے دنیا نے آج جتنی ترقی کی ہے وہ جستجو و تنقید کی بدولت کی لیکن آج بھی جو بنیاد پرست ہیں اس ترقی کو قبول نہیں کرتے ترقی اپنی جگہ وہ چھوٹے چھوٹے مظلوم کبھی بھی تشدد کے لیے تیار نہیں ہوتا کیونکہ وہ خود ہر وقت سہہ رہا ہوتا ہے تشدد سہہ سہہ کر آخر تشدد پر اتر جاتا ہے روز اپنی آنکھوں سے خود پر تشدد ہوتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ خود بہ خود مرنے کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت بلوچ قومی اجتماع پر ریاستی بربریت اور موجودہ صورتحال" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا

بدھ اگست 7 , 2024
تربت: گزشتہ روز تربت دھرنے میں "بلوچ قومی اجتماع پر ریاستی بربریت اور موجودہ صورتحال” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔  سیاسی، سماجی، ادبی پس منظر سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں اور بلوچ کمیونٹی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ