کراچی میں تصادم، نواب بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد ھلاک 6 زخمی

کراچی ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں بگٹی قبیلہ کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ۔ تصادم کے باعث نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی مرحوم میر احمد نواز بگٹی کے صاحبزادے فہد بگٹی سمیت 5 افراد ھلاک  بحق ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے 5 افراد کی شناخت 50 سالہ فہد بگٹی ولد احمد نواز، نصیب اللہ ولد سور بگٹی، شے میر محسم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی شامل ہیں۔ شدید زخموں ہونے والوں میر علی، حیدر بگٹی، قائم علی شامل ہیں۔


ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے فہد بگٹی، نصیب اللہ سمیت 5 افراد ھلاک  ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 سے 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

نعشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال لے جایا گیا، ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دونوں گروہوں کے درمیان تصادم دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا۔

واقعے سے متعلق وزیر داخلہ سندھ نے اے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ راجی مُچی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں بی ایس او (پجار)

جمعہ جولائی 26 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او (پجار) وحدت بلوچستان کے ترجمان نے 28 جولائی کو گوادر میں منعقد ہونے والے بلوچ راجی مُچی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم اپنے سرزمین پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر وقت سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ