مشکے: ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کا کم سن چرواہے پر تشدد

ضلع آواران تحصیل مشکے کے علاقہ تنک میں پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے پہاڑوں میں عارضی قیام پزیر اختر ولد شاہ میر نامی کم سن چرواہے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

چرواہے کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ بھیڑ و بکریاں چرانے کی خاطر ڈوکی نامی پہاڑی میں عارضی قیام کر رہے تھے ۔ آپ کو علم ہے اکثر چرواہے بھیڑ بکریاں اس وقت عارضی جگہ لے جاتے ہیں جہاں بارش سے چراگاہیں سبز ہوتی ہوں ۔

اس سے قبل بھی مشکے میں پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ہاتھوں چوراہوں کے علاوہ کاشتکاروں سمیت دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عام نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص بازیاب

منگل جولائی 9 , 2024
آواران تحصیل جھاؤ سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے محمد علی نامی نوجوان بازیاب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بازیاب ہونے والا محمد علی ولد نوردین نونڈرہ کے گاؤں کولنج کا رہائشی ہے، جسے پاکستانی فوج نے 15 جنوری کو آواران کے بازار سے اغوا کرنے کے بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ