خاران: تاگزی سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ، لواحقین کا احتجاج

خاران قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب خاران کے کلی تاگزی سے دو افراد کو جبراً حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت بلال بلوچ اور فضل بلوچ ولد غلام جان کے ناموں سے ہوا ہے جوکہ دونوں چچا زاد بھائی ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ فضل ولد غلام جان کو اغواء کرتے وقت فورسز نے زدکوپ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی بازیابی اور فورسز کے ظالمانہ سلوک کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً آج جنگل روڈ کو بلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قابض پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ پورے بلوچستان میں جاری ہے۔ ادھر تربت میں پانچ دنوں سے لواحقین و عوام نے نوجوانوں کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنے دیے ہوئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی پہ نعیم بلوچ کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ بی ایس او پجار

جمعہ جون 21 , 2024
شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کے مرکزی کابینہ کے رکن نعیم بلوچ جو مسلسل تنظیم کے ساک کو نقصان پہنچانے ، تنظیم کے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سرکاری ٹولے کے اشاروں پر تنظیم کے سیاسی لائن کو نقصان پہنچانے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ