شال بلوچستان کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان نے ایک بریفنگ میں کہاہےکہ بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں۔ جبکہ ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1500 سے زاٸد ہے اور ایڈز میں مبتلا مریضوں کو گلوبل فنڈز کے تعاون سے ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ عطاٸی دندان ساز و کلینکس، غیر معیاری لیبارٹریز و انتقال خون کے مراکز اور حجام ایڈز کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان کے چھ ہاٸی رسک اضلاع شال ، تربت ، گوادر ، شیرانی ، ژوب اور نصیر آباد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔