قلات اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے دوسرا ماہانہ اسٹڈی سرکل کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا

قلات آج بروز منگل 21 مئی پی پی ذیل لائبریری قلات میں اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے دوسرا ماہانہ سرکل کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا، فن لینڈ کا تعلیمی نظام اور بلوچستان میں ایک استاد کیلئے مختص معیارات ،

سرکل کی صدارت چیئرمین جعفر قمبرانی بلوچ نے کی، اسٹیج کاروائی اکیڈمک سیکٹری حبیب بلوچ نے سنبھالی اور دیگر انتظامی امور جنرل سیکٹری بلال نظر بلوچ نے سرانجام دی۔

سرکل کے شروع میں قلات اسٹوڈنٹس فورم کے ممبر گودی رضوانہ بلوچ نے اسٹڈی کی اہمیت و افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکل ہی ہے جنہوں نے بلوچستان کو خیر بخش مری جیسے سیاسی و فکری اور عبدللہ جان جمالدینی و گل خان نصیر جیسے ادبی رہنماؤں سے نوازا ہے

سرکل کے مہمان خاص عبدالغنی نے مختص موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فن لینڈ کا تعلیم اولین تعلیمی نظام اس لئے قرار پاتا ہے کہ وہ جدید آلات اور سائنسی علوم کا استعمال کرکے اپنے بچوں اور بچیوں کو نت نئے تجربات کے ذریعے سکھاتے ہیں۔

استاد کی مختص معیارات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "استاد کا معاشرے میں ایک کردار ہے۔ ایک استاد کو نئے اور جدید طرز تعلیم اور دور کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔”

آپ کو علم ہے قلات اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے یہ دوسرا ماہانہ اسٹڈی سرکل تھی جس میں قلات کے مختلف طبقہ فکر سے لوگ، طلباء وطالبات سمیت اساتذہ کرام و ادباء و شعراء نے شرکت کی اور ثابت کردیا کہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو سیکھنے اور سیکھانے کی ضرورت ہیں۔

طلبہ اور دیگر نے قلات اسٹوڈنٹس فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مزید اس طرح کے علمی محافل منعقد ہونگے اور انہیں سیکھنے کا موقع دیا جائےگا۔

تاہم فورم کی جانب سے منعقد سرکل کامیابی اور سرسوبی سے اختتام پذیر ہوا اور جنرل سیکٹری بلال نظر بلوچ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ماہانہ سرکلز ہمیشہ جاری رہیں گے امید ہے کہ علم دوست حضرات اور طلبہ اور اساتذہ کرام شرکت کرتے رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال جامعہ بلوچستان مالی بحران کا شکار، اساتذہ، و ملازمین کا احتجاج 74 ویں دن بھی جاری

بدھ مئی 22 , 2024
شال جوائنٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران جس کے باعث یونیورسٹی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور یونیورسٹی کے زیر اہتمام سینٹرز کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی اور انکے مستقل حل کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ