بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آرگنائزیشن شال زون کے زیر اہتمام بی ایس او کے کتاب مہم "علم ئنا چراغ” کے بینر تلے ایک ہفتہ طویل کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ مہم کے دوران شام کے مختلف تعلیمی اداروں و عوامی جگہوں پر کتب سٹالز لگائے گئے۔ اس سلسلے میں جامعہ بلوچستان، بولان میڈیکل کالج، سریاب روڈ، کلی ہدہ،جان محمد روڈ اور عدالت روڈ پر کتب سٹالز لگائے گئے۔
بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پچھلے تین سالوں سے بلوچستان بھر کتاب مہم ” علم ئنا چراغ” کے بینر تلے کتب سٹالز منعقد کر وارہی ہے اور اب تک بلوچستان کے درجنوں شہروں میں کتب سٹالز منعقد کرواچکی ہے۔ اس مہم کا مقصد بلوچستان بھر میں غیر رسمی تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی لاکر بلوچ معاشرے میں کتب بینی کو فروغ دینا ہےبلوچستان میں علم و دانش پر دور میں قدغن لگتی رہی۔ کبھی کبھی ریاستی اداروں کی جانب سے براہ راست تعلیمی سرگرمیوں پر پابندیاں لگتی رہی تو کبھی نام نہاد "مثبت امیج” کے نام پر بلوچ قومی شعور ریاستی اداروں کے نشانے پر رہی۔
"” علم ئنا چراغ ” آج بلوچستان بھر میں ایک امید کی روشن کرن ثابت ہو رہی ہے۔ بی ایس او اس عزم کے ساتھ اپنی علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم بلوچ نوجوانوں میں سیاسی بیداری و کتب بینی کا رجحان آگے بڑھائیں گے۔