بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ میں میختر سے آگے سور ڈاگی کے مقام پر رات کو متعدد گاڑیوں کو لوٹا گیا،
جس میں ڈرائیوروں سے نقدی موبائل چھین لیے گئے، جس پر ہمارے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد گل کاکڑ نے راتوں رات وہاں پہنچ کر روڈ کو بلاک کردیا۔ اس وقت لور لائی ڈیرہ غازی خان روڈ مکمل بند کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک متعلقہ انتظامیہ چوروں ڈاکوﺅں کو نہیں پکڑیں گے تب تک روڈ بلاک رہے گا۔ لہٰذا ہمارا کمشنر کوئٹہ اور لورلائی انتظامیہ سے پر زور اپیل ہے کہ وہ جلد سے جلد اس ڈاکو راج کا خاتمہ کریں اور ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کریں ، ورنہ ہم ہڑتال کا دائرہ پورے بلوچستان میں پھیلائیں گے ،جس کی تمام تر ذمہ داری بلوچستان حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
نوکنڈی میں مختلف اسکولوں اور تدریسی مراکز میں چوری و توڑ پھوڑ کی وارداتیں روز کا معمول بن گئے ہیں عوامی حلقے ۔
انھوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ نوکنڈی میں ایک مخصوص گروہ کی جانب سے مختلف سکولوں اور این این این سینٹر میں مختلف اوقات میں چوری اورتوڑپھوڑ اور کاغذات وکتابوں کو ضائع کرنے کے متعدد واقعات ہوتے رہے اور میڈیا پر باقاعدہ انکی نشان دہی بھی ہوتی رہی۔ مگر افسوس انتظامیہ سمیت دیگر اداروں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی جس سے اس تعلیم دشمن لابی کا پتہ چل جاتا جس سے انکے حوصلے مزید بڑھ گئے اور گذشتہ رات انھوں نے گورنمنٹ گرلز مشرقی بازار میں چھت اکھاڑکر ٹی آر لے گئے اور آئندہ گاڈر وغیرہ لیجاکر یہاں ایک کھنڈرات چھوڑدیں گے ۔
نوکنڈی انتظامیہ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں خصوصا ڈی سی طفیل سے کہ خدارا ان تعلیم دشمن عناصر کاکھوج لگاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عبرتناک سزادیں ورنہ یہ نوکنڈی میں کسی بھی تعلیمی ادارے کو معاف نہیں کریں گے۔