کولواہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل اے کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کولواہ مراستان شاہ باتل کے قریب پاکستان آرمی کے قافلے پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے 5 مارچ بروز منگل پاکستانی آرمی کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب دس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بلور سے واپس شاہ باتل کی طرف آرہے تھے۔ سرمچاروں نے حکمت عملی کے تحت قافلے کے پچھلی گاڑی پر بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ خطہ ہے جہاں پاکستانی آرمی اپنی تمام تر مشینری کو استعمال کرنے کے باوجود فتح کرنے میں ناکام ہے۔
جبکہ بلوچ سرمچاروں کی وطن دوستی اور قومی کردار نے عوام کے دلوں کو مسخر کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد بلوچ سرمچاروں کی حمایت کرتی ہے جس کی وجہ سے ریاست اپنی تمام قوت استعمال کرنے کے باوجود بلوچ سر زمین پر ناکام و نامراد ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ عوامی حمایت سے بلوچ سرزمین کو پاکستان جیسے جابر ریاست سے نجات دلائینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دُکی میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنی پر حملہ

جمعہ مارچ 8 , 2024
دُکی کے نواحی علاقے میں گیس و تیل نکالنے والی کمپنی اور سکیورٹی پر مامور فورسز پر حملہ۔ تفصیلات کے مطابق حملہ دُکی کے علاقے کوہ کُکڑی سالو سر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گیس و تیل نکالنے میں مصروف ایک کمپنی اور اس کی سکیورٹی پر تعینات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ