خاران میں پولیس تھانہ اور اہم مقامات پرمسلح افراد کاکنٹرول، تمام قیدی رہا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد آج صبح سویرے خاران شہر میں داخل ہوئے اور متعدد مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر لیں۔

اس دوران مسلح افراد نے پولیس تھانے پر مکمل قبضے کے بعد تمام قیدیوں کو رہا کر دیا۔

مسلح افراد کی جانب سے اس دوران خاران-کوئٹہ روڈ پر واقع ڈی آئی جی پولیس کمپلیکس اور سٹی پولیس تھانے پر شدید حملے کیے گئے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے فائرنگ اور زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حملے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد پولیس کی ایک سرکاری گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حملے اور نقصانات کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، اور نہ ہی کسی تنظیم نے اب تک ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہلو: چمالنگ کول مائنز کے 11 مزدور اغواء کے بعد ہلاک

اتوار نومبر 29 , 2026
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نامعلوم مسلح افراد نے 11 مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔ واقع ضلع کوہلو کے تحصیل جاندران کے علاقے ہوسڑی میں پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کیے گئے تمام افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ