بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ 6 افراد بازیاب

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے 6 افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بازیاب ہونے والے افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابا جان ولد محمد جان جو کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ کوئٹہ کے رہائشی ہیں، کو 10 فروری 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں 24 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح عرفان ولد کمال دین جو کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ کوئٹہ کے رہائشی ہیں، کو 22 جنوری 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 24 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ جبکہ شوکت ولد محمد نور: کلی ریکی، مستونگ کے رہائشی شوکت کو 3 اگست 2026 کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں 24 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے رہا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قمبر ولد امید جو پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی ہیں کو یکم نومبر 2026 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو 27 نومبر 2026 کو پنجگور میں بازیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ خالد ولد حاجی حضور جو قاضی آباد، نوشکی کے رہائشی ہیں، کو 21 نومبر 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں 26 نومبر 2026 کو نوشکی سے رہا کر دیا گیا ہے۔

بی وائی سی کے شائع کردہ ڈیٹا کے مطابق ندیم بلوچ ولد معین کرد جو جلاب گواندان دشت، مستونگ کے رہائشی ہیں، کو 18 نومبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 23 نومبر 2026 کو مچھ، کچھی (بولان) سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار و سوراب: جے یو آئی کے احتجاج، 22 کارکنان و رہنماؤں پر مقدمات درج

اتوار نومبر 29 , 2026
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب میں جے یو آئی کے کارکنان نے تحصیل امیر مولانا غلام اللہ مرداشئی کی قیادت میں کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ (مین آر سی ڈی روڈ) کو بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا۔ یہ احتجاج مرکزی قائد مولانا فضل الرحمٰن کے حکم اور صوبائی و ضلعی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ