تربت: شاہی تمپ میں فائرنگ سے نوجوان قتل

تربت کے علاقے شاہی تمپ زونگ گراؤنڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب تقریباً 12 بجے پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سرفراز نامی شخص نے اپنے دوست ظہیر ولد سعید اللہ کو گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں بعد ازاں میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے: پاکستانی فوج کے قافلوں پر حملے، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات

منگل مئی 19 , 2026
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے شریکی میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر مسلح حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد کمک کے لیے آنے والے ایک مزید فوجی قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ