
بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے بینچہ میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فوج کی دو گاڑیاں شدید نقصان کا شکار ہو کر مکمل طور پر ناکارہ ہوگئیں، جبکہ تباہ شدہ گاڑیاں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی زد میں آنے والے قافلے کی مدد کے لیے آنے والی اضافی نفری پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں 12 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ متعدد لاشیں اور تباہ شدہ گاڑیاں سڑک پر پڑی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
حکام کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
