پنجگور: پاکستانی فوج کا تین مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجگور میں جاری کارروائیوں کے دوران تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجگور میں گزشتہ روز سے بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت جاری ہیں، جن کے دوران بلوچ آزادی پسندوں اور پاکستانی فوج کے درمیان گھنٹوں تک شدید جھڑپیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، جس کے باعث علاقے میں شدید شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران تین بلوچ آزادی پسند مارے گئے، جبکہ پاکستانی فوج کے بھی متعدد اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں ایک صوبیدار بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

تاحال ان واقعات کے حوالے سے بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں ظالمانہ حراستی قانون نافذ کر دیاہے، ڈاکٹر اللہ نذر

اتوار جنوری 25 , 2026
بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ” ٹروتھ سوشل ” پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیرِاعلیٰ، اپنے آقاؤں کے مشورے پر، ایک ظالمانہ حراستی قانون نافذ کر چکے ہیں۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ