
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بیدر پل کے قریب پیش آیا، جہاں گزشتہ روز فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایک سینئر افسر کی گاڑی بھی شامل تھی، جس میں مبینہ طور پر کرنل رینک کا ایک افسر موجود تھا۔
تاحال اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے کسی قسم کی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
حملے کے حوالے سے اب تک نہ ہی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
