حب: خاتون کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس، فوری بازیابی کا مطالبہ

حب چوکی سے مبینہ طور پر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے حراست کے بعد جبری طور پر لاپتہ کی جانے والی خاتون کے اہلِ خانہ نے حب لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جبری لاپتہ فاطمہ بنت محمد قاسم کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن کو 13 جنوری کو اکرم کالونی میں واقع ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی روز گزرنے کے باوجود اہلِ خانہ کو یہ نہیں بتایا جا رہا کہ فاطمہ کہاں ہے اور اسے کس الزام یا جرم کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق وہ حب چوکی کے مستقل رہائشی ہیں اور علاقے کے عوام اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کا خاندان کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر فاطمہ پر کوئی الزام ہے تو اسے آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔

اہلِ خانہ نے پاکستانی حکومت، عدلیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ فاطمہ کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: گومازی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر مسلح حملہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

ہفتہ جنوری 17 , 2026
تمپ کے علاقے گومازی میں آج علی الصبح تقریباً چار بجے پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے شدید حملہ کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آور قافلے کے راستے میں انتہائی قریب سے مورچہ زن تھے، اور جیسے ہی قافلہ مذکورہ مقام پر پہنچا، اس پر شدید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ