کیچ: زامران کے رہائشی ملا رزاق کی تشدد زدہ لاش برآمد

ضلع کیچ کے تحصیل زامران نوانو کے رہائشی ملا رزاق ولد داد محمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملا رزاق کو 14 جنوری 2026 کو مبینہ طور پر ریاستی سرپرستی میں سرگرم مسلح ڈیتھ اسکواڈ نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔

لواحقین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملا رزاق کو ان کے علاقے سے بغیر کسی قانونی وارنٹ یا وضاحت کے اغوا کیا گیا تھا۔

اغوا کے صرف ایک دن بعد یعنی 15 جنوری 2026 کو ان کی لاش برآمد ہوئی، جس پر شدید جسمانی تشدد اور مسخ شدہ ہونے کے واضح نشانات موجود تھے۔ یہ شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملا رزاق کو حراست میں رکھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: انسانی حقوق کے عظیم جہدکار ماما قدیر بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد، خراج عقیدت پیش

جمعرات جنوری 15 , 2026
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام تنظیم کے وائس چیئرمین اور معروف انسانی حقوق کے عظیم جدوجہد کار ماما قدیر بلوچ کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ ریفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور لاپتہ افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ