
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 25 سالہ طالبعلم رمیز ولد نواب کو 12 جنوری 2026 کی علی الصبح پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق رمیز کا تعلق ضلع آواران کے علاقے قمبرو سے ہے۔ انہیں 12 جنوری کی صبح تقریباً 4:30 بجے کوئٹہ کے علاقے بولان پلازہ، بروری سے سی ٹی ڈی نے حراست میں لیا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کوشقلات، تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بننے والے محمد بخش ولد مراد چھ ماہ بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔ لواحقین کے مطابق محمد بخش گزشتہ چھ ماہ سے لاپتہ تھے اور آج ان کی بازیابی عمل میں آئی ہے، جس پر اہلِ خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
