پنجگور میں پاکستانی فورسز کا چار مسلح افراد کو مارنے کا دعوی

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے دوران چار افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال پنجگور منتقل کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے افراد کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سول اسپتال ذرائع کے مطابق چار میں سے دو افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔ شناخت ہونے والوں میں عبدالمطلب ولد عبدالقادر، سکنہ عیسیٰ، اور حاکم یوسف ولد حاصل خان، سکنہ کلگ تسپ شامل ہیں۔ باقی دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ اسپتال میں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں سڑکیں خونی شاہراہوں میں تبدیل، پانچ سالہ ٹریفک حادثات کا تفصیلی جائزہ

ہفتہ دسمبر 27 , 2025
بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات ایک سنگین انسانی بحران کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ ناکافی انفراسٹرکچر، سنگل لین شاہراہیں، ٹریفک قوانین پر کمزور عملدرآمد، تیز رفتاری اور طویل فاصلے صوبے بھر میں حادثات کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔ سال 2021 سے 2025 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ