بساک کا نئے سال کے آغاز پر بلوچستان بھر میں کتاب میلوں کے انعقاد کا اعلان

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی( بساک) کے مرکزی ترجمان نے نئے سال کے آغاز پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ”بلوچستان کتاب کاروان“ کے نام سے کتابی میلوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ”کتابوں سے قربت اور وابستگی قوموں کی ترقی کی سب سے بڑی علامت ہے۔“

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی ترقی اور ریاستوں کی طاقت کا سب سے بڑا وسیلہ علم و دانش ہے۔ علم و دانش کے حصول کا واحد ذریعہ کتابیں ہیں۔ اسی حقیقت کو دنیا نے تسلیم کیا ہے اور اسی طرز پر عمل پیرا ہو کر آج دنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دنیا کی تمام ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ قوموں اور ریاستوں کی جڑیں مضبوط علم و دانش سے وابستہ ہیں۔ اگر آج کے دور میں کوئی قوم دنیا کے ساتھ چلنا چاہتی ہے تو اس قوم کو سب سے زیادہ توجہ علم، دانش اور مطالعہ پر دینی ہوگی۔ بلوچ بھی اسی دنیا میں ایک زندہ قوم ہے جو ہزاروں سالہ رسم و رواج کی مالک ہے۔ لیکن بلوچ کی بدقسمتی یہی ہے کہ بلوچ قوم کو ہر میدان میں پسماندہ رکھا گیا ہے۔ اس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ بلوچ قوم کو کتابوں سے دور رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی ضمن میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ایک طالب علم تنظیم کی حیثیت سے یہ سمجھتی ہے کہ قوموں کی ترقی کا سب سے بڑا وسیلہ علم و دانش ہے اور علم و دانش کا واحد ذریعہ کتابیں ہیں۔ تنظیم ہر سال کی طرح اس سال بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ”بلوچستان کتاب کاروان“ کے نام سے کتابی میلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ کتابی میلے بلوچستان کے اندر تعلیمی میدان میں اضافے کے ساتھ ساتھ علم و دانش پر ایک بہتری اور تبدیلی لانے کا وسیلہ بن سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک طالب علم تنظیم کی حیثیت سے ہمیں بلوچ معاشرے میں ہر اس عمل کو تلاش کرنا یا سامنے لانا چاہیے جو ہمارے مطالعہ، علم، اور دانش کو بہتر اور مضبوط بنا سکے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی، تعلیمی اور ادبی پروگراموں سمیت کتابی میلے تنظیم کے اہم ترین پروگراموں کا حصہ ہیں جو مختلف اوقات میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بساک (بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی) نئے سال کے آغاز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کتابی میلوں کا انعقاد کرے گی۔ ہم بلوچ قوم، عوام اور نوجوانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کتابی میلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں جہاں آپ کو دنیا کا تمام لٹریچر یعنی ادب، تاریخ، سیاست اور شعر و شاعری سمیت فلسفہ اور دنیا کے دیگر موضوعات پر کتابیں دستیاب ہوں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند: فوجی آپریشن پانچویں روز میں داخل، پہاڑی علاقوں میں پیش قدمی جاری

ہفتہ دسمبر 27 , 2025
بلوچستان کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ پانچ دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے دوران فوجی دستے پہاڑی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے مہیر اسماعیلی، کل چات، سُہریں کوہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں متعدد گاڑیوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ