
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رکن ماہ زیب بلوچ کے والد شفیق زہری، جنہیں چند روز قبل حب چوکی میں ان کے دفتر سے پاکستانی فورسز نے گرفتار کر کے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا، بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے شفیق زہری کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ خیریت سے اپنے اہل خانہ کے پاس واپس آ گئے ہیں۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے گوگدان سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے تین نوجوان بھی بازیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل لاپتہ کیے گئے شیرجان اور یحییٰ ولد وحید احمد جبکہ ایک ماہ قبل غائب کیے گئے عدن ولد امیر، ساکن گورکانی سیچی (جن کی حالیہ رہائش گوگدان میں تھی)، گزشتہ شام اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
