کوئٹہ اور ڈھاڈر میں دو بم دھماکے، دشت سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں دو مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع۔ علاوہ ازیں دشت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔

اسی طرح ضلع کچھی کے شہر ڈھاڈر میں سرکٹ آفس کے قریب سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک: ناگ میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر قبضہ، بھاری اسلحہ لے اڑے

منگل دسمبر 9 , 2025
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ میں گزشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے عمارت پر مکمل قبضہ کر لیا۔ حملہ آوروں نے تھانے میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور سرکاری سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ