کولواہ میں پاکستانی فوج کی بڑی نقل و حرکت: آپریشن کا خدشہ، گریشہ میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی بھاری نفری کیچ کے مختلف مقامات پر جمع ہو رہی ہے، جس کے بعد علاقے میں ایک بڑے فوجی آپریشن کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج آج کولواہ کے علاقہ ڈندار میں بڑی تعداد میں جمع ہوئی ہے۔ زمینی کمک کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی اور مدد کے لیے ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں مسلسل چکر لگا رہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں فورسز کی تعیناتی سے مقامی حلقوں میں یہ خدشہ پایا جا رہا ہے کہ فوج جلد ہی ایک بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر سکتی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں نے آج صبح تقریباً گیارہ بجے خضدار کے گرشہ کے علاقہ بدرنگ میں رہائشی مکانات کے قریب بم گرائے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس بمباری میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم، آس پاس کے دیہات کے لوگ جیٹ طیاروں کی اس کارروائی سے سخت خوفزدہ ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ چند روز قبل بھی پاکستانی فوج نے گرشہ کے پہاڑی علاقوں پر بمباری کی تھی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ، خاران اور قلات میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملے

جمعرات دسمبر 4 , 2025
بلوچستان کے اضلاع کیچ، خاران اور قلات میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقوں میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملے کا نشانہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ