چار حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک، ہتھیار ضبط کرلیے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ، تربت، کوہلو اور چمالنگ میں چار مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کو نقصانات سے دوچار کیا اور استحصالی کمپنیوں کے سیکورٹی اہلکاروں کو حراست میں لیکر اسلحہ ضبط کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے دشت میں جلو گندان کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ ریلوے ٹریک کی کلئرینس میں مصروف تھے، حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید ایک زخمی حالت میں بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت شہر میں پارک ہوٹل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو دستی بم سے نشانہ بناکر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شام کے وقت کوہلو کے علاقے سنہڑی میں استحصالی گیس کمپنی کے سیکورٹی کیلئے قائم کیمپ پر حملہ کرکے وہاں موجود پرائیوٹ اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ اپنی تحویل میں لیا۔ پرائیوٹ کمپنی کے مقامی اہلکاروں کو تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے چمالنگ میں ٹرپل موڑ کے مقام پر استحصالی کوئلہ کمپنی کے سیکورٹی کیمپ پر حملہ کرکے وہاں پر موجود اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ ضبط کیا۔ مقامی افراد ہونے کے باعث پرائیوٹ کمپنی کے اہلکاروں کو وارننگ کیساتھ رہا کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی استحصالی کمپنیوں سے منسلک تمام افراد پر واضح کرتی ہے کہ ان کمپنیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے یا دیگر سہولت کاری سے گریز کریں۔ اس طرح کے اعمال میں ملوث افراد اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوکنڈی میں بھاری فضائی سرگرمی: سکیورٹی صورتِ حال میں تناؤ، غیر ملکی عملے کے انخلا کی اطلاعات

بدھ دسمبر 3 , 2025
نوکنڈی اور اس کے مضافات میں گزشتہ رات سے ہیلی کاپٹروں اور بڑے سویلین طیاروں کی آمد و رفت جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں سکیورٹی کی صورتِ حال غیر معمولی بتائی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق فضائی نقل و حرکت کی یہ شدت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ